ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-17
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) بکے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دہلی سمیت پورے ملک میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت میں جب مشہور شخصیات محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کی حفاظت کی کیا بات کریں؟
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل رات کچھ نامعلوم لوگ ملک کے مشہور اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر چاقووں سے حملہ کیا۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ مگر یہ بہت تشویشناک بات ہے کہ اتنے بڑے اداکار کی سیکیورٹی ایسی نہیں ہوگی کہ کوئی کھڑکی سے اس کے گھر میں داخل ہوجائے ۔ اگر رات کے وقت ایسی محفوظ جگہ پر رہنے والے کسی اداکار کے گھر میں کوئی گھس کر اس پر چاقو سے حملہ کرتا ہے تو یہ وہاں کی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ اس سے قبل اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ اگر بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت ملک کی اتنی بڑی ہستیوں کو بھی سیکورٹی نہیں دے سکتی تو ہم ایک عام آدمی کی سیکورٹی کی کیا بات کریں گے ؟ ہر طرف سے خبریں آرہی ہیں کہ گجرات کی جیل میں بیٹھ کر ایک گینگسٹر کھلے عام تاوان وصولی اور گولی مارنے کے فرمان جاری کر رہا ہے ۔ دوسرے غنڈے کھلے عام ملک بھر میں اپنا راج چلا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومتوں میں مجرموں کا کافی اثر و رسوخ ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر بلاامتیاز وارداتیں کر رہے ہیں۔ انہیں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہیں ہے ۔ ایسا لگتا ہے جیسے اوپر سے انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے ۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے بلکہ وہ ملک کی سرحدوں کی بھی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے ۔ ہر روز کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان، بنگلہ دیش کی سرحد کو محفوظ نہیں کرپا رہے ہیں۔ وہ ہر روز چیختے ہیں کہ روہنگیا سرحد پار کر رہے ہیں۔ اگر وہ سرحد کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں تو استعفیٰ دیں۔ کسی بھی حکومت کی پہلی ذمہ داری اپنی سرحدوں کی حفاظت ہوتی ہے ۔ اگر کوئی حکومت کھلے عام یہ تسلیم کر رہی ہے کہ وہ سرحد کو محفوظ نہیں رکھ پا رہی تو اس حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ آج دہلی کی سڑکوں پر کھلے عام گینگ وار جاری ہے ۔ 20-25 راؤنڈ فائرنگ کھلے عام ہو رہی ہے ۔ ہر دوسرے دن، تاجروں کو تاوان کی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ تاجروں سے کہا جا رہا ہے کہ کروڑوں روپے پہنچا دو ورنہ مار ڈالیں گے ۔ دہلی میں تاجر، خواتین اور یہاں تک کہ بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ دہلی سے روزانہ 17 بچے لاپتہ ہو رہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر وقت گندی سیاست کرنا بند کرے ۔ کسی بھی حکومت کا پہلا کام تحفظ فراہم کرنا اور دوسرا انصاف فراہم کرنا ہے ۔ وہ سیکورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دن بہ دن ملک کا ماحول خراب کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر بھاگوت کا بیان کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو گرفتار ہوجاتے : کانگریس

Next Post

آپ نے مبینہ شراب گھوٹالہ کو من گھڑت قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

آپ نے مبینہ شراب گھوٹالہ کو من گھڑت قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.