ڈھاکہ// چیمپئنز ٹرافی کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں زخمی کپتان نظم الحسین شانتو کے علاوہ مشفق الرحیم، توحید ہردوئے اور مستفیض الرحمان کی واپسی ہوئی ہے۔
آج ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سلیکٹرز نے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے نومبر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہ کھیل پانے والے نظم الحسین شانتو کو ٹیم میں واپس بلایا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ وقت سے خراب فارم میں چل رہے لٹن داس کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عفیف حسین، شرف الاسلام اور حسن محمود کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں دوسری بار ناکام ہونے کے بعد شکیب الحسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش ہندوستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے گروپ میں ہے اور اسے 20 فروری کو ہندوستان کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم درج اس طرح ہے: نظم الحسین شانتو (کپتان)، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، سومیا سرکار، تنزید حسن، محمود اللہ، ذاکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نسیم احمد، تنظیم حسن اور ناہید رانا۔