تو صاحب خبر … ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ کانگریس کا ایک وفد جموں میں ایل جی سنہا سے ملاقی ہوا ہے اور… اور انہیں شہر سرینگر کے ایک مندر کے بارے کچھ اشوز سے آگاہ کیا … نہیں صاحب ایل جی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے… خود وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ بھی اس کی اجازت دے چکے ہیں… یہ کہہ کر دے چکے ہیں کہ جو جس در پر دستک دینا چاہتا ہے شوق سے دے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن کانگریسی دفد کی ایل جی سے ملاقات یقینا ایک چغلی کھا رہی ہے… اس بات کی چغلی کہ… کہ کانگریس اور این سی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور… اور ساتھ میں یہ چغلی بھی کہ کانگریس … جموںکشمیر کی کانگریس بھی سمجھتی ہے… یہ سمجھتی ہے کہ جموں کشمیر میں طاقت کا اصل منبع راج بھون ہے… دوسرا کوئی اور نہیں … بالکل بھی نہیں ۔اور سچ بھی یہی ہے… یہ سچ اس لئے ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ اور ایل جی سنہا سے ملنے والے وفود کا موازنہ کیا جائے تو… تو سنہا صاحب یقینا بازی مار لیں گے… اور اس لئے لیں گے کیونکہ کشمیر… جموں کشمیر میں الیکشن کے بعد یقینا ایک حکومت… منتخبہ حکومت معرض وجود میں بھی آئی ہے… لیکن سچ یہ ہے کہ … کہ جہاں تک اختیارات کی بات ہے… اختیارات کی منتقلی کی بات تو… تو راج بھون اس کیلئے ابھی تیار نظر نہیں آرہا ہے اور… اور اس لئے تیار نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ جموں کشمیر ابھی ایک یو ٹی ہے… اور یو ٹی میں وزیر اعلیٰ کا نہیں بلکہ … بلکہ راج بھون کا سکہ چلتا ہے… اور ہمیں یقین ہے اور… اور سو فیصد یقین ہے کہ… کہ جموںکشمیر میں فی الحال راج بھون کا ہی سکہ چلے گا… وزیر اعلیٰ لاکھ کوشش کریں… وزیر اعلیٰ اپنے لب سی لیں ‘ مرکز سے ٹکراؤ اور مخاصمت سے کوسوں دور رہیں یا دور رہنے کی کوشش کریں… مودی جی اور امیت شاہ کے کتنے ہی قصیدے پڑھیں… انہیں ان کے وعدے یاد دلائیں … ان کی کھائیں قسموں کا حوالہ دیں… پھر بھی یہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں … اور اس لئے نہیں کر سکتے ہیں کہ ۵؍اگست اس لئے نہیں ہوا تھا اور… اور بالکل بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک دن کشمیری ووٹ ڈالیں گے اور… اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھیں گے اور … اور خود اس پر قابض ہو جائیں گے… نہیں صاحب ۵؍ اگست اس کیلئے نہیں ہوا تھا… بالکل بھی نہیں ہوا تھا ۔ ہے نا؟