بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کسان تحریک کیس میں کچھ مثبت ہونے کی امید: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-07
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد دینے کے معاملے میں متعللقہ کمیٹی کے اراکین کے ان سے مل کر بات چیت کرنے کی تجویز کے بعد آج توہین عدالت کی درخواست پر 10 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔
جسٹس سوریہ کانت اور این کے سنگھ کی بنچ نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل کی طرف سے کمیٹی کے اراکین اور کسان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتانے کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے زبانی طور پر کہا "ہمیں امید ہے کہ اس سے کچھ مثبت باہر آئے گا۔ .”
بنچ کے سامنے مسٹر سبل نے آج مظاہرین اور اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ (سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی)، ریٹائرڈ جسٹس نواب سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا۔
اس کے بعد سپریم کورٹ نے 10 جنوری کو معاملے پر غور کرنے سے پہلے کمیٹی اور دیگر کو نتائج سے آگاہ کرنے کو کہا۔
مسٹر ڈلیوال 26 نومبر سے پنجاب ہریانہ کی کھنوری سرحد پر غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس نواب سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جو کسانوں کے مطالبات پر جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے بشمول زرعی پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت دینے والا قانون بنانے اور دیگر معاملات کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی 2 ستمبر کو جسٹس سنگھ کی صدارت میں تشکیل کی گئی تھی۔
احتجاج کرنے والے کسانوں نے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد، کسانوں اور کھیت مزدوروں کے لیے پنشن، کسانوں کے قرضوں کی معافی، حصول اراضی ایکٹ 2013 کی بحالی، اس کے علاوہ کم از کم امدادی قیمت اور پچھلے ایجی ٹیشن (سال 2020) کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عدالت عظمیٰ کے 20 دسمبر کے حکم کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے مسٹر ڈلیوال کو طبی امداد فراہم کرنے میں پنجاب حکومت کی ناکامی کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
بنچ نے پیر (6 جنوری، 2025) کو مسٹر سبل کی درخواست پر معاملے پر غور کے لیے جمعہ، 10 جنوری کا دن مقرر کیا ہے ۔
عدالت عظمیٰ نے 2 جنوری 2025 کو اور اس سے قبل 28 دسمبر 2024 کو بھی مسٹرڈلیوال کو طبی امداد دینے کے معاملے میں اپنے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
غیر سیاسی تنظیموں سمیت کسان مورچہ ( ایس کے ایم ) اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے کسان پنجاب اور ہریانہ کے درمیان شمبھو اور کھنوری سرحد پر 13 فروری سے ہڑتال پر ہیں۔ اس دن پولیس نے ان کے دہلی مارچ کو وہیں روک دیا تھا۔ ان مظاہرین میں سے 101 کسانوں کے ایک گروپ نے 6 سے 14 دسمبر کے درمیان تین بار پیدل دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن ہریانہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راشد خان کی تباہ کن بولنگ، افغانستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

Next Post

گالی دینا ہی بی جے پی کی سب سے بڑی قابلیت ہے : آپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

گالی دینا ہی بی جے پی کی سب سے بڑی قابلیت ہے : آپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.