بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-01
in کھیل
A A
زخمی بمراہ کی جگہ سراج نے لی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

دبئی// بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ سال 2024 کے مختلف فارمیٹس میں بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ، سری لنکا کے چماری اٹا پٹو، جنوبی افریقہ کی لورا وولفارٹ اور اسمرتی مندھانا کا نام بھی شامل ہے۔
عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آئی سی سی کی جانب سے آج یہاں جاری مختلف فارمیٹس کے لیے بہترین کرکٹرز کی فہرست میں منتخب کیا گیا ہے۔ بمراہ نے جون میں ہندوستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے لیے انہیں ‘پلیئر آف دی ٹورنامنٹ’ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 8.24 کی عمدہ اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے 2024 میں ٹیسٹ میں 14.92 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں، جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کی اور دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے اور ہندوستان کے حملے کو رفتار فراہم کی۔
انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کے لیے بھی یہ سال بہت اچھا رہا۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 50 سے زیادہ کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھی کھلاڑی جو روٹ کو بھی اس فہرست میں جگہ ملی ہے جس میں انہوں نے 1556 ٹیسٹ رن بنائے ہیں جس میں چھ سنچریاں شامل ہیں۔ بروک نے ٹیسٹ میں 55 کی اوسط سے 1100 رن بنائے جس میں چار سنچریاں شامل تھیں۔ اس میں ملتان میں پاکستان کے خلاف بنائی گئی یادگار ٹرپل سنچری بھی شامل ہے۔ اس میچ میں انہوں نے جو روٹ کے ساتھ 454 رن کی شراکت داری کی تھی۔ اس فہرست میں روٹ بھی شامل ہیں جو حال ہی میں انگلینڈ کے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بنے ہیں۔
اس فہرست میں آخری نام آسٹریلیائی آل راؤنڈر ٹریوس ہیڈ کا ہے۔ جو ٹی-20 رینکنگ میں سرفہرست ہیں ، انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 1400 رن بنائے ہیں۔
سال کی بہترین خواتین کرکٹرز کی فہرست میں سری لنکا کی چماری اٹاپٹو اور جنوبی افریقہ کی لورا وولفارٹ کو جگہ ملی ہے۔
سری لنکا کی کپتان اٹاپٹو نے اس سال تمام فارمیٹس میں 1100 رن بنائے اور 30 ​​وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں انہوں نے گھریلو شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کا پہلا ٹائٹل بھی دلایا۔
خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست وولفارٹ 2024 شاندار رہا کیونکہ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 1500 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دینے میں نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 651 رن اور 43 وکٹیں حاصل کیں، اور خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی بنیں۔
اس فہرست میں آخری نام آسٹریلیا کی 23 سالہ آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ کا ہے۔ جنہوں نے فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف خواتین کے ٹیسٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ سال کے آخر میں انہوں نے ہندستان اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پورے سال میں 615 رن اور 37 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فہرست میں سری لنکا کے کامندو مینڈس کو بھی جگہ ملی ہے جہاں انہوں نے 74.92 کی اوسط سے 1049 رن بنائے۔ اس درمیان وہ اپنے پہلے تمام آٹھ ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1000 ٹیسٹ رن بنانے کا 75 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا

Next Post

زمبابوے بمقابلہ افغانستان ٹیسٹ ڈرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی

زمبابوے بمقابلہ افغانستان ٹیسٹ ڈرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.