نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعہ کو یہاں مسلح افواج کے یوم پرچم کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کی صدارت کریں گے ۔
سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے تحت کیندریہ سینک بورڈ کے زیر اہتمام، اس پروگرام کا مقصد سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی بحالی اور بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرنا اور ان کوششوں کے لیے مالی امداد اکٹھا کرنا ہے ۔
مسٹر سنگھ ان عطیہ دہندگان کو بھی اعزاز دیں گے جنہوں نے فلیگ ڈے فنڈ میں نمایاں تعاون کیا ہے ۔
وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، سکریٹری ای ایس ڈبلیو ڈاکٹر نتن چندرا، عطیہ دہندگان، سابق فوجی، دفاعی خدمات کے اہلکار اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔