لندن// انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اگلے ماہ بائیں پیر کی ہیمسٹرنگ سرجری کی وجہ سے کم از کم تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین اسٹوکس جنوری میں ہیمسٹرنگ سرجری کروائیں گے۔ اس کے بعد وہ بحالی کے عمل کی وجہ سے کم از کم تین ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔
33 سالہ اسٹوکس رواں ماہ کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن گیندبازی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اسٹوکس کو انجری کی وجہ سے جنوری اور فروری میں ہندوستان کے وائٹ بال کے دورے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔