ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے کشمیری شال کی دستکاری ختم ہو جائیگی‘

اگر ہماری باغبانی اور دستکاری ختم ہو جاتی ہے، تو ہم صرف سیاحت پر منحصر رہیں گے:محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-22
in اہم ترین
A A
جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے کشمیری شال کی دستکاری ختم ہو جائیگی: محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ کشمیری شال کے لئے جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے یہ فن ختم ہوجائے گا ۔ انہوں نے جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی۔
محبوبہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگوں کو صرف سیاحت پر منحصر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ کشمیری شال ہمارے لئے نہ صرف ذریعہ معاش ہے بلکہ جموں و کشمیر کی شناخت ہے۔ ’’یہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ (سابقہ) نیشنل کانفرنس حکومت نے شہتوش پر پابندی لگا دی، جو ہمارا ورثہ تھا۔ اس سے معاشی نقصان بھی ہوا‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ آج جب آپ کشمیری شال پر جی ایس ٹی بڑھا کر ۲۸فیصد کر دیں گے تو ہمارا فن خود بخود ختم ہو جائے گا۔
سابق ریاست کے سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ باغبانی کی زمین پر ترقیاتی کام کرکے اور دستکاری کے شعبے پر جی ایس ٹی لگا کر جموں و کشمیر کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
محبوبہ نے کہا کہ ان شعبوںنے جموں و کشمیر کو اس کے مشکل وقت میں زندہ رکھا۔ ’’میں عمر عبداللہ سے درخواست کرتی ہوں کہ یہ ہمارے اثاثے ہیں، آپ کے پاس۵۰؍ ایم ایل اے ہیں، تین ایم پی ہیں، خدا کے واسطے ہمیں بتائیں کہ آپ ہمارے اثاثوں کو بچانے کیلئے کیا کر رہے ہیں۔ جی ایس ٹی کو بڑھا کر۲۸ فیصد کرنے کے معاملے پر آپ کیا کر رہے ہیں‘‘۔
پی ڈی پی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدامات جموں و کشمیر کو صرف سیاحت پر منحصر کرنے کی مرکز کی کوشش ہے۔
محبوبہ کاکہنا تھا’’اگر ہماری باغبانی اور دستکاری ختم ہو جاتی ہے، تو ہم صرف سیاحت پر منحصر رہیں گے۔ شاید مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو صرف سیاحت پر منحصر بنانے کے لئے باغبانی اور دستکاری کے شعبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ جب وہ چاہیں سیاحوں کو بھیج سکیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے یہ بھی دعوی کیا کہ بڑے ترقیاتی منصوبے زرعی اور باغبانی کی زمین پر تباہی مچا رہے ہیں۔
پی ڈی پی سربراہ نے کہا’’ریلوے لائنیں، رنگ روڈ، بارہمولہ راجوری شاہراہ ، باغات پر حملہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ اس کا جموں و کشمیر کی معیشت پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے اور ہماری حالت ان ریاستوں سے بھی بدتر ہو سکتی ہے جہاں سے مزدور یہاں آتے ہیں۔ لہٰذا عمر عبداللہ کو اس بات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کہ بڑے بڑے پروجیکٹوں کیلئے ہماری زمینیں چھینی جا رہی ہیں‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے وزیر اعلی ٰ پر زور دیا کہ وہ وادی میں تعمیر کی جانے والی ۳۰ سیٹلائٹ ٹاؤن شپس میں آباد ہونے والے لوگوں کے بارے میں وضاحت فراہم کریں۔انہوں نے کہا’’ ۳۰ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنائے جا رہے ہیں، ان کے لیے ۲۰ء۱ لاکھ کنال زمین کی ضرورت ہے۔ انہیں (عمرعبداللہ کو) ہمیں بتانا چاہیے کہ یہ کس کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ وہاں کس کو بسایا جا رہا ہے؟ اس بارے میں خدشات ہیں کہ کس کو بسایا جا رہا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں جیسے غزہ اور شام میں جہاں لوگوں کی زمین چھین ی گئی‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ان بستیوں کی تعمیر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ان کے لیے ہماری زرعی زمین لی جا رہی ہے۔
پی ڈی پی سربراہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی کی فراہمی میں مسائل نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلی عبداللہ ان مسائل پر توجہ دیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ۵جنوری کو کیا جائے گا

Next Post

’سردی کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں خلل کے بھی نئے ریکارڈ بن رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے : سجاد غنی لون

’سردی کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں خلل کے بھی نئے ریکارڈ بن رہے ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.