نئی دہلی// ورلڈ میڈی ٹیشن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر کسی سے دھیان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر مودی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دھیان کسی فرد کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے اور زمین میں امن اور ہم آہنگی لانے کا ایک طاقتور طریقہ ہے ۔
انہوں نے لکھا "آج وشو دھاین دوس پر، میں ہر ایک سے دھیان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے اور اس کی تبدیلی کی صلاحیت کا تجربہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ دھیان ایک فرد کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے اور زمین میں امن اور ہم آہنگی لانے کا ایک طاقتور طریقہ ہے ۔ "ٹیکنالوجی کے اس دور میں، ایپس اور گائیڈڈ ویڈیوز ہمارے روزمرہ کے معمولات میں دھیان کو شامل کرنے میں ہماری مدد کرنے میں قیمتی ٹولز ہو سکتے ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی کال پر 21 دسمبر کو ورلڈ میڈی ٹیشن ڈے کے طور پر منانے کا آغاز اسی سال سے ہوا ہے ۔