اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یکطرفہ مقابلہ!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-12-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو بھیا ہم آ پ کو یہ بریکنگ نیوز نہیں دے رہے ہیں کہ اعلیٰ حضرت جناب چلہ کلان صاحب ملک کشمیر میں تشریف لا چکے ہیں ‘یہ تو آپ جان ہی گئے ہوں گے ۔منفی۵ء۸ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اس کی زبردست انٹری ہو ئی ہے ۔ لیکن ہاں ایک نیوز … ایک بریکنگ نیوز ضرور دینا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اب کی بار ملک کشمیر میں ایک زبردست مقابلہ ہو نے جارہا ہے … ایسا مقابلہ ‘ جو اس سے پہلے ملک کشمیر میں کبھی نہیں ہوا ہے ۔ یہ مقابلہ چلہ کلان… اور … اور محکمہ بجلی میں ہو رہا ہے ۔مقابلہ اس بات کا ہو گا کہ دونوں میں کون زیادہ کشمیریوں کو تنگ کرے گا ‘ انہیں ستائے گا ‘ انہیں رلائے گا ‘ انہیں تڑپائیگا ‘ انہیں تکلیف دے گا ‘ان کی زندگی عذاب بنائے گا ۔کئی نادان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ یکطرفہ مقابلہ ہے جس میں چلہ کلان کا پلڑا بھاری نہیں ‘ بلکہ بہت بھاری ہے… لیکن یقین کیجئے کہ آپ محکمہ بجلی کو کسی بھی طرح کم اور نہ کمزور سمجھئے ۔ ہمیں یقین ہے کہ محکمہ بجلی ‘ چلہ کلان کو سخت مقابلہ دے گا اور … اور اگر سرکارجموں کشمیر کی سرکار نے چاہا تو یہ چلہ کلان کوشکست فاش دے گا ۔آپ پوچھ سکتے ہیں ہم محکمہ بجلی کے حق میں بات کیوں کررہے ہیں تو بھیا اس کی وجہ ہے اور وہ ہے مشق… جی ہاں محکمہ بجلی نے جس طرح اب کی بار کشمیریوں کو ستانے کی ‘ رلانے کی ‘ تڑپانی کی ‘تکلیف دینے کی ‘عذاب میں مبتلا کرنے کی مشتق پہلے اور بہت پہلے شروع کردی ہے ‘ وہ بات ہمیں اس کے حق میں بات کرنے پر مجبور کررہا ہے ۔گھر گھر میں اس وقت اگر کسی کے ظلم ‘ کسی کی زیادتیوں کی بات ہو رہی ہے تو وہ ہے محکمہ بجلی … کسی اور کی نہیں ‘ چلہ کلان کی بھی نہیں کہ چلہ کلان ہمار اور آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے اور … اور اس لئے نہیں بگاڑ سکتا ہے کہ وہ اب کے ہمارے گھروں میں داخل بھی نہیں ہو سکے گا اور اس لئے نہیں ہو سکے گا کہ محکمہ بجلی نے سارے کشمیر کو تاریکیوں کو ڈبو کے رکھ دیا ہے ‘ لوگوں خود اپنے گھروں کا راستہ نہیں نظر آرہا ہے ‘ ایسے میں چلہ کلان کو ہمارے اور آپ کے گھر کا راستہ کیسے ملے گا … بالکل بھی نہیں ملے گا ۔یہ تو محکمہ بجلی کی چلہ کلان کو شکست دینے کی محض ایک چال ہے ‘ کہ آگے آگے دیکھئے ہو تا ہے کیا اور … اور یقین کیجئے کہ چلہ کلان محکمہ بجلی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیگا اور … اور چلا چلا کر کہے گا محکمہ بجلی… جناب آپ تو نکلے میرے بھی باپ ۔ ہے نا ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر ی شال پر سے بلا ٹل گئی :’جی ایس ٹی میں کوئی اضافہ نہیں ‘

Next Post

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.