پیر, نومبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

افغانستان نے زمبابوے کو ریکارڈ 232 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-20
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

ہرارے//صدیق اللہ اتل (104) کی سنچری اور عبدالمالک (84) کی نصف سنچری کے بعد اے ایم غضنفر اور نوید زدران (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے میچ میں جمعرات کو ون ڈے میں ریکارڈ 232 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
افغانستان کے 286 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والے زمبابوے کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف 11 کے اسکور پر اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد سکندر رضا اور شان ولیمز کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ غضنفر نے 12ویں اوور میں شان ولیمز (16) کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد زمبابوے کی کوئی بھی بیٹنگ افغانستان کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک نہ چل سکی۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 54 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سکندر رضا 19 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے اے ایم غضنفر اور نوید زدران نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فضل الحق فاروقی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج افغانستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے صدیق اللہ اتل اور عبدالمالک کی اوپننگ جوڑی نے افغانستان کی جانب سے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 191 رنز کی شراکت قائم کی۔ 35ویں اوور میں این نیاموری نے عبدالمالک (84) کو بولڈ کرکے زمبابوے کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد انہوں نے عظمت اللہ عمرزئی (پانچ) کو بھی آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ رحمت شاہ (ایک) تیسری وکٹ کے لیے ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 43ویں اوور میں این نیاموری نے صدیق اللہ اتل کو بھی اپنا شکار بنایا۔ صدیق اللہ اتل نے 128 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نبی (18) 49ویں اوور میں 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اکرام علی خیل آخری اوور میں (پانچ) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 29 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 286 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے این نیامہوری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریور گوانڈو نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مطمئن ہوں: اشون

Next Post

چیمپئینز ٹرافی سمیت 2027ء تک تمام پاک بھارت ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہونگے، آئی سی سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
کھیل

جو مل واریکن کی شاندار گیندبازی، ویسٹ انڈیز 4 وکٹ پر 134 رنز

2026-10-30
کھیل

آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی کپتانی منیبہ علی کریں گی

2026-10-30
کھیل

زیادہ رنز والے میچوں میں کامیابی کا کریڈٹ ہندوستانی گیندبازوں کو: تلک ورما

2026-10-30
کھیل

جوکووچ نے سخت مقابلے میں ہمبرٹ کو شکست دی، ٹورین کی دوڑ میں برقرار

2026-10-30
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

چیمپئینز ٹرافی سمیت 2027ء تک تمام پاک بھارت ایونٹس ہائبرڈ ماڈل پر ہونگے، آئی سی سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.