اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راہل گاندھی محض ایک بلبلہ ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-12-15
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہمیں نہیں معلوم کہ راہل گاندھی کی قسمت خراب ہے یا ان کی حکمت عملی میں کوئی خامی ہے یا ان کی سیاست میں نقص ہے… کچھ تو ضرور ہے جو ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود سیاست کے میدان میں یہ اپنے پاؤں جما نہیں پا رہے ہیں… بالکل بھی نہیں پا رہے ہیں… امسال لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد ہمیں لگا تھا کہ شاید ان کی چل پڑی ہے… سیاست میں چل پڑی ہے … لیکن صاحب ہمیں جلد ہی راہل گاندھی کے بارے میںا پنی اس رائے کو بدلنا پڑا کہ… کہ پہلے جموں کشمیر اور ہریانہ اور بعد ازاں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ… کہ راہل گاندھی کیلئے ابھی دہلی سچ میں دور ہے… یا پھربہت دور ہے … یقینا لوگ راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہیں… ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ان کے مداح بھی ہیں… بڑی تعداد میں لوگ انہیں سننے کو بھی آتے ہیں… عام لوگوں کے ساتھ جڑنے کی ان کی کوششوں کی ستائش بھی کرتے ہیں… ان کی بیشتر باتوں سے اتفاق بھی کرتے ہیں… لیکن جب الیکشن ہوتے ہیں… جب ووٹ دینے کی باری آتی ہے تو… تو لوگ راہل گاندھی اور ان کی جماعت کو ٹھینگا دکھاتے ہیں… ان سے منہ پھیر لیتے ہیں… کیوں پھیر لیتے ہیں یہ ہماری سمجھ میں آ نہیں آرہی ہے… اگر ہم کچھ سمجھتے ہیں تو… تو یہ ایک بات سمجھتے ہیں کہ… کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا ہنی مون ختم ہوا یا نہیں … لیکن راہل بابا کا ضرور ہوا اور… اور کب کا ہوا کہ اب ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر ان کے اتحادی کی انگلیاں اٹھا رہے ہیں… اب انہوں نے بھی راہل گاندھی اور ان کی جماعت کو آنکھیں دکھانا شروع کردیا ہے ۔ اس کا صاحب یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ راہل گاندھی دلبرداشتہ ہو کر سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں… اس سے توبہ کرلیں … نہیں صاحب کم از کم ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں… لیکن ہاں ان کے ساتھ کو کچھ بھی ہو رہا ہے… اگر لاکھ کوششوں کے باوجود یہ بیل منڈھے نہیں چڑھ رہی ہے تو… تو صاحب خطا کسی اور کی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … بلکہ اپنے راہل گاندھی کی ہے… اور جس دن وہ اس غلطی ‘ اس خامی ‘ اس نقص کی نشاندہی کریں گے اور … اور پھر اس کا ازالہ بھی تو… تو اس دن ان کی قسمت بدل جائیگی… ان کی جماعت اور… اور شاید ملک کی بھی ۔ اور اگر یہ جناب ایسا نہیں کرپائیں گے تو… تو انہیں سیاست میں ایک بلبلے سے زیادہ کچھ نہیں سمجھا جائیگا… بالکل بھی نہیں سمجھا جائیگا۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے:عمرعبداللہ

Next Post

کشمیر کی دلی سے دوری … ذمہ دار کون؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کی دلی سے دوری … ذمہ دار کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.