پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-05
in کھیل
A A
مومن الحق نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

کنگسٹن// تیج الاسلام (پانچ وکٹ)، ناہید رانا (پانچ وکٹ) اور ذاکر علی (91 رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 سال بعد ویسٹ انڈیز کو اس کے ہی گھر میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 101 رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔
ٹیسٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو گھر پر شکست دی ہے۔ اس سے قبل 2009 میں اسے کنگسٹن میں 97 رن اور سینٹ جارج میں چار وکٹ سے شکست دی تھی۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ذاکر علی (91) کی اہم اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 287 رن کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کے لیے آنے والے ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف کیویم ہوج (55) اور کپتان کریگ براتھویٹ (43) نے جدوجہد سے پر اننگز کھیلیں۔ جسٹن گریوز (20)، کیسی کارٹی (14) اور جوشوا ڈی سلوا (12) نے رن بنائے۔ بنگلہ دیش کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کے چھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کو 50 اووروں میں 185 رن پر آل آؤٹ کرکے میچ 101 رن سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود اور تسکین احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
تیج الاسلام کو بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔ تیج الاسلام نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 71.5 اووروں میں صرف 164 رن بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں شادمان اسلام (64)، شہادت حسین دیپو (22)، کپتان مہدی حسن معراج (36)، محمود الحسن جوئے (تین)، لٹن داس (ایک) اور ذاکر علی (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے چار اور شمر جوزف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیمار روچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ناہید رانا (پانچ وکٹوں) کی مہلک بولنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ہاتھوں 65 اوورز میں 146 رن پر سمٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ (39)، کیسی کارٹی (40)، مائیکل لیوس (12) نے اننگز کھیلی۔ آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد، تیج الاسلام اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں ذاکر علی (91)، شادمان اسلام (46)، کپتان مہدی حسن (42)، شہادت حسین (28)، لٹن کمار داس (25) اور تیج الاسلام (14) کی شاندار اننگز کی بدولت 268 رن بنائے اور پہلی اننگز میں برتری کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو 287 رن کا ہدف دیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور کیمار روچ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شمار جوزف نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جےڈن سیلز اور جسٹن گریوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپئنز ون ڈے کپ میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے،سرفرازاحمد

Next Post

شاہین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

شاہین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.