پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گگن گیر ہلاکتوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

جنید احمد بٹ گگن گیر حملے میں براہ راست ملوث تھا اور اس کی کافی عرصے سے تلاش جاری تھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-04
in اہم ترین
A A
داچھی گام جھڑپ:عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

جاں بحق لشکر کمانڈر کے سر پر انعام بھی رکھا گیا تھا اوراس کی ہلاکت فورسز کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے
سرینگر/۳/
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے داچھی گام ہارون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر مارا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق لشکر کمانڈر گگن گیر حملے میں براہ راست ملوث تھا ۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے داچھی گام ہارون علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی شام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو گھنٹے تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے جبکہ جنگل کی اور جانے والی سبھی شاہراوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ ایک ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کی اور بعد ازاں اس کی شناخت لشکر کمانڈرجنید احمد بٹ کے طور پر کی گئی۔
جاں بحق لشکر کمانڈر گگن گیر سونہ مرگ میں ہوئے حملے میں ملوث تھا اور اس کے سر پر سیکورٹی ایجنسیوں نے انعام بھی رکھا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق گگن گیر حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد منکشف ہوا کہ جنید احمد بٹ اس حملے میں براہ راست ملوث ہیں ۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہارون انکاونٹر میں لشکر کمانڈر جنید احمد بٹ مارا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جنید احمد بٹ گگن گیر حملے میں براہ راست ملوث تھا اور اس کی کافی عرصے سے تلاش جاری تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق لشکر کمانڈر کے سر پر انعام بھی رکھا گیا تھا اوراس کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے ۔
آفیسر نے کہاکہ مہلوک لشکر کمانڈر کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
دریں اثنا پولیس ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ داچھی گام ہارون تصادم میں لشکر کمانڈر جنید احمد بٹ مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
بتادیں کہ ۲۰؍اکتوبر۲۰۲۴کی شام کو ملی ٹینٹوں نے گگن گیر سونہ مرگ میں ٹنل کی کام پر مامور افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مقامی ڈاکٹر سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ۔
اس خونین حملے کے بعد پولیس، این آئی اے ، ایس آئی اے نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالنے کے بعد لشکر کمانڈر جنید احمد بٹ کانام سامنے آیا اور تب سے ہی لشکر کمانڈر کی تلاش جاری تھی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضابطہ انصاف گہری سوچ کا نتیجہ‘اس کے مرکز میں سزا کے بجائے انصاف ہے:مودی

Next Post

اونتی پورہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

اونتی پورہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.