جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اڈانی، منی پور معاملے پر ہنگامہ‘لوک سبھا اور راجیہ کی کارروائی ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-26
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//لوک سبھا میں اڈانی اور منی پور کے معاملے پر بحث کرانے کی مانگ کے حوالے سے اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے باعث دوبار کے خلل کے بعد ایوان کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
جیسے ہی دوپہر 12 بجے ایوان دوبارہ شروع ہوا، اپوزیشن ارکان نے کھڑے ہو کر اڈانی اور منی پور کے معاملے پر شور مچانا شروع کر دیا اور پریزائیڈنگ آفیسر سندھیہ رائے نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کا کوئی اثر نہ دیکھ کر کارروائی 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
منگل کو یوم دستور پر دونوں ایوانوں کی خصوصی میٹنگ ہوگی۔
آج ایوان کی میٹنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ سنبھل، اتر پردیش میں تشدد کے سلسلے میں ان کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ مسٹریادو نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اپنی کرسی بچانے کے لیے پوری ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونک رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اپوزیشن ارکان شور مچاتے ہوئے ایوان کے مرکز کی طرف آنے لگے ۔
پریزائیڈنگ محترمہ رائے نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ وہ ہنگامہ نہ کریں اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلنے دیں۔ شور کم نہ ہوتے دیکھ کر انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ آپ ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے ۔
بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے محترمہ رائے نے ایوان کی کارروائی بدھ (27 نومبر) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
دریں اثناکانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیر کو راجیہ سبھا میں تمام قانون سازی کی کارروائی روک کر صنعتکار گوتم اڈانی سے متعلق مبینہ رشوت کے معاملے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا، لیکن چیئرمین نے اسے نامنظور کردیا، جس کے بعد ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 15 منٹ کے لئے پونے 12 بجے تک اور پھر دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
پندرہ منٹ کے التوا کے بعد پونے 12 بجے جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو مناسب احترام دیا ہے لیکن مسٹر کھڑگے کے بیان سے انہیں دکھ پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے نے اپنی تحریک التواء کے نوٹس میں ایوان کے تمام قانون سازی کے کام کو روک کرایک موضوع پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
چیئرمین نے کہا کہ اس سے اس ایوان کے قومی مفاد کا مقصد پورا نہیں ہوتا، اس لیے اسے منظور نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان میں معمول کے کام کو پرامن طور پر چلنے دیں۔ کانگریس ارکان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے اور وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر کچھ بولنے لگے ۔ چیئرمین نے اراکین پر اپنی اپیل کا اثر نہ دیکھ کر ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
جب چیئرمین نے ایوان میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ ملک آئین کی منظوری کے 75 سال مکمل کر رہا ہے تو ایسے موقع پر تعمیری بحث کرتے ہوئے ایوان میں ملک کی پیش رفت اور ترقی سے متعلق امور پر بحث ہونی چاہیے ۔ مسٹرکھڑگے نے کہا کہ انہیں اس بارے میں نہیں بتایا جانا چاہئے کیونکہ ان 75 برسوں میں ان کا بھی 54 سال کا تعاون ہے ۔
اس سے قبل چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن قانون سازی کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کہا کہ 13 ارکان نے گوتم اڈانی سے متعلق مبینہ رشوت کیس اور آفات سے متعلق متاثرہ وائناڈ کو مالی امداد دینے سمیت مختلف موضوعات پر قاعدہ 267 کے تحت تحریک التوا کے نوٹس دئے ہیں۔ ان میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کا اڈانی کیس سے متعلق نوٹس بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 8 دسمبر 2022 کو پہلے ہی رول 267 کے بارے میں تفصیل سے تبصرہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں اور انہیں قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے اختیار کئے جانے کے 75 سال منانے جا رہے ہیں۔ ہمیں تخلیقی کام کر کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنا ہے ۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ یہ بہت اہم مسئلہ ہے ۔ اگر آپ قانون سازی کا کام روکتے ہیں تو ہم ایوان کو اس بارے میں حقائق بتائیں گے ۔ جب انہوں نے اس معاملے پر بولنا شروع کیا تو چیئرمین نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی بات ریکارڈ میں درج نہیں کی جائے گی۔
کانگریس ارکان نے اس کی سخت مخالفت کی اور اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر شور مچانا شروع کردیا۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کا ماحول دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے پونے بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈز توڑ کر تاریخ رقم کردی

Next Post

برلا نے اراکین پارلیمنٹ کو اعلیٰ ترین روایت پر عمل کرنا چاہئے : اوم برلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

برلا نے اراکین پارلیمنٹ کو اعلیٰ ترین روایت پر عمل کرنا چاہئے : اوم برلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.