جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹینس اسٹارجوکووچ نے سابق حریف اینڈے مرے کواپنا کوچ مقررکردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-26
in کھیل
A A
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

دوبئی//
سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کی تیاری کے لیے اپنے سابق انگلش حریف اینڈے مرے کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا۔ایک رپورٹ کے مطابق 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکوچ نے کہا کہ اینڈے مرے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے آسٹریلین اوپن میں ان کے کوچ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف اس وقت سے کھیلا جب ہم کم عمر تھے اور 25 سال تک حریف رہے اور ایک دوسرے سے آگینکلنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان چند ایک یادگار مقابلے بھی ہوئے ہیں، ہمیں گیم چینجر، رسک ٹیکرز اور تاریخ بنانے والے کہا گیا اور میرے خیال میں ہماری کہانی اب ایک نئے باب میں تبدیل ہوگئی ہے۔
سربیا کے اسٹار جوکووچ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ایک سخت حریف کو اپنے ساتھ ملا لوں اور کوچ کی حیثیت سے اینڈے مرے کو خوش آمدید کہوں گا۔
جوکووچ اور اینڈے مرے نے ایک دوسرے کے خلاف 36 دفعہ مقابلہ کیا جس میں سے 25 مرتبہ جوکووچ کامیاب رہے اور اپنی برتری مرے کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رکھی۔اینڈے مری رواں برس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت کے بعد ریٹائر ہوگئے جہاں جوکووچ نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔جوکووچ اپنے سابق کوچ گوران آئیوینیسوک کے 24 میں سے ساتھ 9 گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں لیکن کروشیا کے مشہور کوچ نے ان سے رواں برس مارچ میں راہیں جدا کرلی تھیں۔
اینڈے مرے نے بیان میں کہا کہ وہ نوواک جوکووچ کی ٹیم میں شامل ہونے جارہے ہیں تاکہ آسٹریلین اوپن کی تیاری کے لیے ان کی مدد کروں اور اس کے لیے میں پرجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوکووچ کا ساتھ دینے، تبدیلی اور ان کے ہدف کے حصول میں مدد کے لیے پرعزم ہوں۔اینڈے مرے اپنے ٹینس کیریئر میں عالمی نمبر ایک رہنے کے ساتھ ساتھ 3 مرتبہ گرینڈ سلیم اور دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔
نوواک جوکووچ رواں برس کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور عالمی درجہ بندی میں بھی ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں تاہم آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کرکے اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا اور اگر جوکووچ اپنے عزائم میں کامیاب ہوئے تو ریکارڈ 11 ویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 کشمیرنشین اپوزیشن کا معاندانہ کردار

Next Post

جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ کی گزشتہ 110 سالہ تاریخ میں بہترین اوسط کے حامل بالولر بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
زخمی بمراہ کی جگہ سراج نے لی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

جسپریت بمراہ ٹیسٹ کرکٹ کی گزشتہ 110 سالہ تاریخ میں بہترین اوسط کے حامل بالولر بن گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.