واشنگٹن///
امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ کا جاری کرنا ’’بیہودہ ” فعل ہے۔
بائیڈن نے آئی سی سی کے نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ آئی سی سی نے اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ اسرائیل اور حماس "مساوی سطح کے نہیں ہیں”، بائیڈن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ تل ابیب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت سوزجرائم کی پاداش میں "نتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ "