کابل///
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے جمعے کو بتایا کہ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔
طالبان نے 2021 میں ملک پر قبضہ کیا اور جنگ زدہ ملک میں سلامتی بحال کرنے کا عزم کیا۔ یہاں دہشت گردانہ حملے جاری ہیں جن میں سے اکثر کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش کی مقامی شاخ نے قبول کی ہے۔
ستمبر میں وسطی افغانستان میں ایک حملے میں 14 افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔