بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ممبئی کی زمین صنعت کاروں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

ممبئی//کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے پروجیکٹوں کو دوسری ریاستوں میں بھیج رہے ہیں اور ممبئی کی زمین اپنے قریبی صنعتکار کو بیچنا چاہتے ہیں لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہونے دی جائے گی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے مسٹر مودی کے نعرے ‘‘ایک ہیں تو سیف ہین’’ کے نعرے پر سوال کیا کہ ‘ایک کون ہے ، سیف کون ہے اور سیف کس کا ہے ۔ جواب ہے – نریندر مودی ہے ، اڈانی ہے ، امیت شاہ ہے اور سیف اڈانی ہے ، اس میں نقصان مہاراشٹر کے لوگوں اور دھاراوی کے لوگوں کا ہے ۔ دھاراوی کی زمین وہاں رہنے والوں کی ہے ۔ وہ برسوں سے وہاں رہ رہے ہیں۔ دھاراوی کو تبدیل کرنے میں بہت سے مسائل ہیں۔ مینگروو کی زمین چھینی جا رہی ہے ۔ تمام اصول ایک شخص کے لیے تبدیل کر دیے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی بندرگاہیں، ہوائی اڈے ، دفاعی صنعت، دھاراوی، سب کچھ ایسے شخص کے حوالے کیا جا رہا ہے جس کا وزیراعظم سے پرانا تعلق ہے ۔ اڈانی یہ کام اکیلے نہیں کر سکتے ۔ وہ وزیر اعظم کی مدد لیے بغیر لوگوں سے دھاراوی کی زمین نہیں چھین سکتے ۔ مہاراشٹر کے لوگوں کو دولت ملے گی یا ایک شخص کے پاس جائے گی؟یہ انتخابات کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ دھاراوی کی ترقی وہاں رہنے والوں کے مفاد میں ہوگی۔ آج دھاراوی کے لوگوں کے مفاد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اڈانی کے مفاد کو پورا تعاون دیا جا رہا ہے یہ صرف دھاراوی کی بات نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ مینگروو زمین اور سیلاب کا مسئلہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ ‘‘ہم چاہتے ہیں کہ دھاراوی اور مہاراشٹر کے لوگوں کو فائدہ ہو۔ جو بھی ہوگا، وہ دھاراوی کے لوگوں سے پوچھ کر اور ان کے تعاون سے ہوگا، یہ صرف ایک شخص کے لیے اصولوں کو توڑنے سے نہیں ہوگا، یہ غریبوں اور چند ارب پتیوں کے درمیان ہونے والا انتخاب ہے ۔ ارب پتی ممبئی میں زمین حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ارب پتی کو تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے دینے کی تیاری ہے ۔ کانگریس پارٹی کی سوچ مہاراشٹر کے کسانوں، غریبوں اور بے روزگاروں کی مدد کرنا ہے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری ریاست کے اہم مسائل ہیں۔
مہاراشٹر کے عوام سے کئے گئے وعدے کے بارے میں کانگریس لیڈر نے کہاکہ "خواتین کو ہر ماہ 3000 روپے دیئے جائیں گے اور انہیں بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ کسانوں کے 3 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کیے جائیں گے ، سویا بین کو 7000 روپے فی کوئنٹل دیا جائے گا اور پیاز کے کسانوں کے لیے ایک مناسب قیمت کمیٹی اور کپاس کے لیے منصفانہ ایم ایس پی ہوگی۔ مہاراشٹر میں ذات پات کی مردم شماری کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس، بے روزگاروں کو ماہانہ 4000 روپے کی امداد اور 2.5 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Next Post

بینت قتل معاملہ: رجوانہ کی رحم کی درخواست صدر کے سامنے پیش کی جائے : سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

بینت قتل معاملہ: رجوانہ کی رحم کی درخواست صدر کے سامنے پیش کی جائے : سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.