لاہور //) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک پاکستانی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے ایکس پر جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025تک قومی وائٹ بال ٹیم کے عبوری کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس عرصے کے دوران عاقب جاوید قومی مینز نیشنل ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے اور اس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انہیں اضافی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل جاری رکھے گی اور 19فروری سے 19مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے اختتام تک یہ تعیناتی کردی جائے گی۔