چانگشا//
وسطی چین کے صوبہ ہونان میں ہفتہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے حکام کے حوالے سے دی ہے۔
یہ حادثہ صبح تقریباً 5:02بجے ژانگ جیاجی شہر کے سونگ زی کاؤنٹی میں اینٹوں اور کنکریٹ سے بنے پانچ منزلہ مکان میں پیش آیا۔کاؤنٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ دوسری منزل پر تقریباً 160 مربع میٹر تک پھیل گئی۔
راحت رسانی کے دوران سات لاشیں نکال کر آگ پر قابو پالیا گیا۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہيں چلا ہے۔