بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جسٹس سنجیو کھنہ بنے سپریم کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-12
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔
محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کھنہ کو 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ وہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور سابق ججوں کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور کئی معززین موجود تھے ۔
جسٹس چندر چوڑ اتوار 10 نومبر کو سپریم کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہوگئے ۔
انہوں نے اکتوبر میں مرکزی حکومت کو ایک خط لکھ کر جسٹس کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد صدر کی منظوری کے بعد 24 اکتوبر 2024 کو مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے جسٹس کھنہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس کھنہ 2018 کی ‘الیکٹورل بانڈ اسکیم’ کو رد کرنے والی پانچ رکنی بنچ میں شامل تھے ۔
جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، جب وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔
انہیں 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور ایک سال بعد انہیں یہاں مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔
جسٹس کھنہ اس بنچ سمیت کئی اہم فیصلوں کا حصہ تھے جس نے جموں و کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور سینٹرل وسٹا پروجیکٹ (نئے پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی تعمیر نو) کو منظوری دی تھی۔
ان کی قیادت والی بنچ نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک معاملے میں دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔
جسٹس کھنہ 14 جون 1960 کو ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ وہ اپنے چچا، سپریم کورٹ کے جسٹس ہنس راج کھنہ کے قابل ذکر شجرہ نسب اور وراثت کو آگے لے جارہے ہیں۔
چیف جسٹس جسٹس سنجیو کھنہ کے والد دیو راج کھنہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔ وہ 1985 میں ریٹائر ہوئے ۔ ان کی والدہ سروج کھنہ لیڈی شری رام کالج، دہلی میں ہندی لیکچرار تھیں۔
جسٹس کھنہ نے دہلی یونیورسٹی کے ‘کیمپس لاء سینٹر’ سے بیچلر آف لاز (ایل ایل بی) مکمل کرنے کے بعد 1983 میں دہلی بار کونسل میں وکیل کے طور پر رجسٹریشن کرایا۔
انہوں نے ابتدائی طور پر دہلی کے تیس ہزاری کمپلیکس کی ضلعی عدالتوں میں اور بعد میں دہلی ہائی کورٹ اور ٹربیونلز میں مختلف شعبوں جیسے آئینی قانون، ڈائریکٹ ٹیکسیشن، ثالثی، تجارتی قانون، کمپنی لا، لینڈ لا، ماحولیاتی قانون اور طبی غفلت جیسے قانونی شعبوں میں وکالت کی۔
محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر بھی ان کا طویل عرصہ رہا۔ انہیں 2004 میں قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لیے اسٹینڈنگ کونسل (سول) کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
جسٹس کھنہ کو 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 2006 میں انہیں مستقل جج بنایا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر، وہ دہلی جوڈیشل اکیڈمی، دہلی انٹرنیشنل ثالثی مرکز اور ضلعی عدالت ثالثی مراکز کے چیئرمین/جج انچارج کے عہدے پر فائز رہے ۔
جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ وہ 17 جون 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک سپریم کورٹ کی لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، روہت شرما

Next Post

کھڑگے نے جسٹس کھنہ کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

کھڑگے نے جسٹس کھنہ کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.