بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی کی اپنے نام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-08
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، ہیٹ مائر ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

بارباڈوس// گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد برینڈن کنگ (102) اور کیسی کارٹی (ناٹ آؤٹ 128) کی شاندار سنچری اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 42 گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ برینڈن کنگ کو 102 رن کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ میتھیو فورڈ مین آف دی سیریز رہے۔
انگلینڈ کے 263 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی برینڈن کنگ اور ایون لوئس نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 42 رن جوڑے۔ جیمی اوورٹن نے ساتویں اوور میں ایون لوئس (19) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کیسی کارٹی نے برینڈن کنگ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 209 رنوں کا اضافہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے۔ 41ویں اوور میں ریس ٹوپلے نے برینڈن کنگ (102) کو بولڈ کر کے یہ شراکت توڑ دی لیکن تب تک برانڈن اپنا کام کر چکے تھے۔ انہوں نے 117 گیندوں کا سامنا کیا اور 102 رن کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کیسی کارٹی نے 114 گیندوں میں 15 چوکے اور دو چھکے لگاے ہوئے (128 ناٹ آؤٹ) رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان شی ہوپ پانچ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 43 اوور میں دو وکٹوں پر 267 رن بنانے کے بعد یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی انگلینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 24 کے اسکور پر اس کے چار وکٹ گر گئے۔ ول جیکس (5)، جارڈن کاکس (1)، جیکب بیتھل (0) اور کپتان لیام لیونگسٹن (6) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بحران کے ایسے وقت میں فل سالٹ ایک سرے پر کھڑے رہے۔ انہوں نے سیم کرن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 70 رن کی شراکت داری ہوئی۔ روسٹن چیز نے 26ویں اوور میں سیم کرن (40) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد فل سالٹ (74) کو روماریو شیفرڈ نے اپنا شکار بنایا۔ ڈین موسلے نے (57) رن کی اہم اننگز کھیلی۔ جیمی اوورٹن 32 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جوفرا آرچر نے 17 گیندوں میں رن (ناٹ آؤٹ 38) رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 263 تک پہنچا دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے تین، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ روسٹن چیز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی پچز کو اطمینان بخش قرار دے دیا

Next Post

ہاکی انڈیا نے ہندوستانی ہاکی کے 100 سال مکمل ہونے پر جشن کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہاکی انڈیا نے ہندوستانی ہاکی کے 100 سال مکمل ہونے پر جشن کا آغاز کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.