جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگر واجپائی کے روڈ میپ پر عمل کیا جاتا تو جموں کشمیر آج یو ٹی نہیں ہوتا: وزیر اعلی

’انکا جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت کا نعرہ وڑن سے بھرپور تھا‘پہلے اور آخری رہنما تھے جنہوں نے یہ نعرہ لگایا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-06
in اہم ترین
A A
اگر واجپائی کے روڈ میپ پر عمل کیا جاتا تو جموں کشمیر آج یو ٹی نہیں ہوتا: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی ستائش کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اگر جموں و کشمیر پر واجپائی کے روڈ میپ پر مکمل طور پر عمل کیا جاتا تو جموں و کشمیر اس مقام پر نہ ہوتا جہاں وہ اس وقت ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’آنجہانی واجپائی کے بارے میں میں کیا کہوں۔ وہ ایک عظیم بصیرت مند شخص تھے۔ واجپائی ایک قدآور شخصیت تھے جنہوں نے لاہور بس اسٹارٹ کی اور مینار پاکستان گئے۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے گزشتہ۱۰سالوں میں انتقال کرنے والے ۵۷ قانون سازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ شخص تھے جنہوں نے مسلسل کہا کہ دوستوں کو بدلا جاسکتا ہے لیکن پڑوسیوں کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی کا جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت کا نعرہ وڑن سے بھرپور تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ پہلے اور آخری رہنما تھے جنہوں نے یہ نعرہ لگایا تھا۔
عمر نے کہا کہ واجپائی ہی تھے جنہوں نے جموں کشمیر کے منقسم حصوں کے لوگوں کو جوڑنے کے لئے سڑکیں کھولیں۔ ’’سڑکیں کھولنے کے پیچھے کا مقصد لوگوں اور سول سوسائٹی کو جوڑنا تھا تاکہ ایک ذاتی رشتہ پیدا ہو‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے واجپائی نے جو راستہ اور روڈ میپ دکھایا تھا اسے بیچ میں چھوڑ دیا گیا ہے اور لوگوں کو جوڑنے کے بجائے دوریاں پیدا کی جارہی ہیں۔
عمر نے ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے آرٹیکل ۳۷۰ کو واپس لینے اور سابق جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’اگر واجپائی کے جموں و کشمیر پر روڈ میپ پر عمل کیا جاتا اور اس پر عمل کیا جاتا تو ہم اس وقت وہاں نہیں ہوتے جہاں ہم موجود ہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب جموں و کشمیر اسمبلی نے خودمختاری کی قرارداد منظور کی تو واجپئی کی قیادت والی کابینہ نے اسے واپس کردیا۔ لیکن بعد میں واجپائی کو احساس ہوا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس وقت کے وزیر قانون کو نیشنل کانفرنس کی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے مقرر کیا تھا۔ لیکن اس معاملے پر مزید پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جب واجپائی کا انتقال ہوا، تو حالات یکسر بدل گئے۔وزیر اعلیٰ نے واجپائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
عمر نے اپنے سابق مشیر دیویندر سنگھ رانا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست کی صحت کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے کہا’’اگر مجھے دیویندر کے کسی رکن کی موت پر زیادہ دکھ ہے۔ وہ ایک بہت اچھے دوست تھے جن کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کا اہم وقت گزارا ہے۔ میں ان کی بیمار صحت کے بارے میں کبھی نہیں جانتا تھا۔ اگر مجھے ان کی صحت کے بارے میں علم ہوتا تو شاید میں دوریوں اور غصے کو ختم کرنے کی کوشش کرتا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ آج کے تعزیتی حوالہ جات میں لداخ اور کرگل کے قانون سازوں کا ذکر ہے اور شاید یہ آخری موقع ہے جب جموں و کشمیر اسمبلی لداخ اور کرگل کے ممبروں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے کیونکہ لداخ اب جموں و کشمیر کا حصہ نہیں ہے۔
اس دوران نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی مبارک گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اتل بہاری واجپئی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی کوشش کی۔
گل نے کہا کہ واجپئی جی کا جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت کا نعرہ آج بھی اتنا ہی رلی ونٹ ہے جتنا پہلے تھا۔موصوف رکن اسمبلی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
این سی کن اسمبلی نے کہا’’آج ایوان میں۵۷ وزیروں، ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن میں آنجہانی واجپائی جی، سومناتھ چٹرجی ، پرناب مکھر جی وغیرہ جیسے قد آور لیڈر شامل ہیں‘‘۔
گل کا کہنا تھا’’جہاں تک آنجہانی واجپئی جی کا تعلق ہے تو انہوں نے لاہور بس شروع کی جو ایک بہت ہی اچھا قدم تھا انہوں نے راستے کھولے اور جو جموں وکشمیر کے لوگوں کو زخم لگے ہیں ان پر مرہم لگانے کی کوشش کی‘‘۔
این سی لیڈر نے کہا’’وہ جمہوریت، کشمیریت اور انسانیت کے نعرے کے تحت اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے تھے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ان کا جو یہ نعرہ تھا یہ آج بھی اتنا ہی رلی ونٹ ہے جتنا پہلے تھا‘‘۔
پرناب مکھر جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’پرناب مکھر جی وزیر خزانہ اور وزیر دفاع کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اس کے بعد صدر جمہوریہ بن گئے لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون پستول سمیت گرفتار ‘پولیس کا دعویٰ

Next Post

اسمبلی کیلئے تین ارکان اسمبلی بطور پینل آف چیئرمین منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post

اسمبلی کیلئے تین ارکان اسمبلی بطور پینل آف چیئرمین منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.