نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ بدھ کو چھتیس گڑھ کے دورے پر ہوں گے اور وہ رائے پور میں ‘چھتیس گڑھ اسٹیٹ فیسٹیول’ کی اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے ۔
نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ 6 نومبر کو چھتیس گڑھ کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے ۔ اس دورے کے دوران وہ رائے پور میں منعقدہ چھتیس گڑھ ریاستی اتسو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب کی صدارت کریں گے ۔