جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان پہلی اننگ میں 86 پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-02
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ممبئی، //) رویندر جڈیجہ (پانچ وکٹ) اور واشنگٹن سندر (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان جمعہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 235 کے اسکور پر سمیٹنے کے بعد 86 رن پر روہت شرما، یشسوی جیسوال، محمد سراج اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں دکھائی دے رہا ہے۔
بلے بازی کے لئے اتری ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے ساتویں ہی اوور میں کپتان روہت شرما (18) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اعجاز پٹیل نے یشسوی جیسوال (30) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ نائٹ واچ مین محمد سراج صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو کر لوٹ گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی (4) غیر ذمہ دارانہ طریقے سے رن آؤٹ ہوگئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے چار وکٹوں پر 86 رنز بنالئے تھے اور کریز پر شبمن گل (31 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (1 ناٹ آؤٹ) موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجازپٹیل نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جب کہ میٹ ہنری کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ نیوزی لینڈ نے صبح کے سیشن میں لنچ تک تین وکٹ پر 92 رن بنائے تھے۔ لنچ کے بعد سنچری کی طرف بڑھ رہے ول ینگ (71) کو 43ویں اوور میں جڈیجہ نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ول ینگ اور ڈیرل مچل کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسی اوور میں جڈیجہ نے ٹام بلنڈل (0) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 53ویں اوور میں گلین فلپس (17) کو اپنا شکار بنایا۔ پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ نے 92 پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ دوسرے سیشن میں 100 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔ دوسرے سیشن میں دو بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ تیسرے سیشن کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے 43 رن جوڑ کر چار وکٹ گنوائے۔
چائے کے بعد جڈیجہ نے ایش سوڈھی (سات) کو ایل بی ڈبلیو کرکے وپیلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انہوں نے میٹ ہنری (0) کو بولڈ کیا۔ 66ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے ڈیرل مچل (82) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ اسی اوور میں اعجاز پٹیل (7) واشنگٹن کا چوتھا شکار بنے۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 65.4 اوورز میں 235 رن پر سمٹ گئی۔
صبح کے سیشن میں چوتھے اوور میں آکاش دیپ نے ڈیون کونوے (چار) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ول ینگ نے کپتان ٹام لیتھم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ 16ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے کپتان ٹام لیتھم (28) کو بولڈ کرکے ہندوستان کی جھولی میں دوسراوکٹ ڈال دیا۔ اس کے بعد راچن رویندرا (پانچ) کو بھی واشنگٹن نے 20ویں اوورز میں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔
ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے تین اور واشنگٹن سندر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش دیپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Next Post

دورہ پاکستان پر آئے انگلش کپتان کے گھر چوری! کیا کچھ چرایا گیا؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

دورہ پاکستان پر آئے انگلش کپتان کے گھر چوری! کیا کچھ چرایا گیا؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.