جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی

این سی پتھراؤ کیا اور گاؤں والوں کو تشدد کیلئے اکسایا : بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-31
in اہم ترین
A A
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
نیشنل کانفرنس نے گریزمیں بی جے پی ورکروں کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور مقامی ممبر اسمبلی نذیر احمد خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خاطیوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے ۔
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی ورکروں نے نیشنل کانفرنس کے ورکروں اور سینئر لیڈر و مقامی ایم ایل اے کو اُس وقت نشانہ بنایا جب نیشنل کانفرنس کی ریلی گرجن پہنچی۔
ترجمان نے کہاکہ بی جے پی ورکروں کی طرف سے کئے گئے اس منظم حملے کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوثین کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بہت سارے کارکن زخمی ہوئے اور۳کو ’شدید‘ زخمی حالت میں سرینگر بھی منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ زخمی افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جائے ۔
ترجمان نے کہاکہ یہ حملہ اُس وقت کیاگیا جب نیشنل کانفرنس اسمبلی ممبر اور کارکنوں ووٹروں کا شکریہ ادا کررہے تھے اور الیکشن میں ہار سے بوکھلاہٹ کے شکار بی جے پی ورکروں نے پتھر بازی سے بھی گریز نہیں کیا۔
ڈار نے کہا کہ ہار جیت الیکشن لڑنے کا حصہ ہوتا ہے لیکن بوکھلاہٹ اور تشدد پر آمدہ ہوجانا سریحاً غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے ۔ نیشنل کانفرنس نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی حکومت اُن لوگوں کی بھی برابر نمائندگی کرے گی جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ نہیں دیا ہے ۔
واضح رہے کہ گریز میں ممبر اسمبلی نذیر گریزی کی ریلی پر پتھراو کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد این سی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گریز کے گجران میں عوامی ریلی کے دوران ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشے چکنا چور کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کیا گیا ہے ۔
ان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا ممبر اسمبلی نذیر احمد خان نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے ریلی پر پتھراؤ کیاجس کے نتیجے میں این سی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بی جے پی لیڈر اعجاز احمد خان نے نذیر گریزی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور گاؤں والوں کو تشدد کیلئے اکسایا۔
خان نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤکے نتیجے میں بی جے پی کے کئی کارکن زخمی ہوئے جبکہ رہائشی مکانوں کے شیشے بھی چکنا چور کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اردگان نے دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کا عزم کیا

Next Post

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.