احمد آباد// دپتی شرما کی آل راؤنڈ کارکردگی کی مدد سے ہندوستانی خاتون ٹیم نے جمعرات کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 59 رن سے شکست دی ہندوستان کے 227 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ہندوستانی بالنگ اٹیک کے سامنے 40.4 اوورز میں 168 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ صائمہ ٹھاکر نے سوزی بیٹس (ایک) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلا دھچکا دیا۔ اس کے بعد جارجیا پالمر اور لارین ڈاؤن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ یہ جوڑی بڑی شراکت داری کی طرف بڑھ رہی تھی جب دپتی شرما نے جارجیا پالیمار (25) کو آؤٹ کیا۔ سوفی ڈیوائن (دو)، ازابیلا گیج (نو)، جیس کیر (تین) اور مولی پین فولڈ (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کے بروک ہالیڈے (39) نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ وہیں میڈی گرین نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ امیلیا کیر (25) 25 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ہندوستان کی جانب سے رادھا یادو نے تین وکٹ حاصل کئے۔ صائمہ ٹھاکر نے دو وکٹ حاصل کئے۔ دپتی شرما اور اروندھتی ریڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ دپتی شرما کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل آج اسمرتی مندھانا کی قیادت میں ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستانی خاتون ٹیم نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، اس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان اسمرتی مندھانا (پانچ) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد شیفالی ورما اور یاستیکا بھاٹیہ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شیفالی ورما ساتویں اوور میں دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئیں۔ شیفالی نے 22 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر (33) رن بنائے۔ دیالن ہیملتا (تین)، یاستیکا بھاٹیہ (37)، جمیمہ روڈریگس (35)، اروندھتی ریڈی (14)، رادھا یادو (تین) اور صائمہ ٹھاکر (دو) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ٹیم کے لیے تیجل ہسبانیس نے سب سے زیادہ (42) رن بنائے اور دپتی شرما نے (41) رن کی اننگز کھیلی۔ ہندوستانی ٹیم 44.3 اوورز میں 227 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے چار وکٹ حاصل کیے۔ جیس کیر نے تین وکٹ، ایڈن کارسن نے دو اور سوزی بیٹس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔