سرینگر//
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز کہاکہ اتر پردیش میں ہو رہے انتخابات میں انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی مہاراشٹریہ میں بھی الیکشن لڑے گی ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
یادو نے کہاکہ آج جموںکشمیر کے لوگوں کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ سات برس کے بعد چنی ہوئی سرکار نے اپنا کام کاج سنبھالا ہے ۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا ’’میں جموںکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتاہوں کہ انڈیا الائنس نے یہاں پر حکومت تشکیل دی ‘‘۔ ان کے مطابق جموں وکشمیر کی نئی حکومت کو مکمل اختیارات فراہم کرنے کی خاطر سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر ہے ۔
اترپردیش میں ہور ہے انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی کی ہار صاف دکھائی دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اترپردیش کے لوگ جانتے ہیں کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہر محاز پر ناکام ثابت ہو چکی ہے ۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا’’اترپردیش میںبی جے پی دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مہاراشٹریہ اسمبلی الیکشن میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے امیدوار کھڑا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہاکہ مہاراشٹرمیں بھی ہم الیکشن لڑیں گے ۔