جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی والوں کا کام روکنے کے لیے مجھے جیل بھیجا گیا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-17
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج کہا کہ دہلی والوں کے کام کو روکنے کے لئے انہیں جیل بھیجاگیا تھا۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں ایک عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے جس کے تحت پارٹی کارکنان 29 اکتوبر تک گھر گھر جا کر سابق وزیر اعلیٰ کو جیل بھیجنے کی اصل حقیقت بتائیں گے ۔ انہوں نے دہلی کے عوام کے نام اپنے خط میں کہا ”ان لوگوں نے مجھے پانچ ماہ تک جیل میں رکھا۔ انہوں نے مجھے کیوں گرفتار کیا؟ اصل وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ سب جانتے ہیں کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کیا ۔ کیجریوال کرپشن نہیں کر سکتے ۔ پھر انہوں نے مجھے کیوں گرفتار کیا؟ انہوں نے مجھے گرفتار کیا تاکہ میں دہلی میں آپ کے لیے جو کام کر رہا ہوں اسے روکا جاسکے اور جو سہولیات میں آپ کو فراہم کر رہا ہوں انہیں روکنے کے لیے ۔
آپ کے لیڈر نے کہا ان کی 22 ریاستوں میں حکومتیں ہیں۔ یہ لوگ وہاں دہلی حکومت کی طرح کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ وہاں کے عوام اب ان سے پوچھنے لگے ہیں کہ جو کام دہلی میں ہوا ہے وہ ان ریاستوں میں کیوں نہیں ہو رہا ہے ۔ ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ پنجاب میں ہماری جیت کے بعد انہیں لگنے لگا کہ اگر دہلی میں کام جلد بند نہ کیا گیا تو پورے ملک میں ان کی دکانیں بند ہو جائیں گی اور عام آدمی پارٹی پورے ملک میں آ جائے گی۔ پچھلے 10برسوں میں انہوں نے کئی بار لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے دہلی کے کام کو روکنے کی کوشش کی، لیکن میں نے آپ کا کوئی کام نہیں رکنے دیا۔
دہلی سابق وزیراعلی نے اپنے خط میں کہا ‘‘وہ میرے کام سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے جیل میں ہر ممکن کوشش کی کہ میں بحفاظت باہر نہ آ سکوں۔ انہوں نے جیل میں میری دوائیں بند کر دیں۔ میں ذیابیطس کا مریض ہوں اور پچھلے 10برسوں سے روزانہ چار بار انسولین کے انجیکشن لگا رہا ہوں۔ انہوں نے جیل میں میرے انجیکشن بند کر دیئے ۔ اس سے میرے گردے خراب ہو سکتے تھے اور میری موت بھی ہو سکتی تھی۔ ان کی تمام تر سازشوں کے باوجود میں خدا کے فضل، عوام کے کرم، آئین کی مضبوطی اور سپریم کورٹ کے انصاف کی وجہ سے جیل سے باہر آیا ہوں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا ”اب آپ صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے دہلی کے کاموں اور سہولیات کو بچا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم مل کر آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کے کام کو روکنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ دہلی میں تمام کام جاری رکھنے کے لیے آپ دوبارہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بنائیں گے ۔ آپ کے ووٹ کی حمایت سے میں دوبارہ وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالوں گا اور آپ کے تمام کام پہلے کی طرح مکمل کروں گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

کچی کالونیوں میں بغیر این او سی کے 15 دنوں میں بجلی کا کنکشن مل جائے گا: آتشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی

کچی کالونیوں میں بغیر این او سی کے 15 دنوں میں بجلی کا کنکشن مل جائے گا: آتشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.