اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان نے جموں و کشمیر میں انتخابات میں خلل ڈالنے کیلئے دہشت گردی کا استعمال کیا: بھارت

اس ملک کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بھارت کے خلاف سرحد پار دہشت گردی’ناگزیر طور پر نتائج کو دعوت دے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-29
in اہم ترین
A A
پاکستان نے جموں و کشمیر میں انتخابات میں خلل ڈالنے کےلئے دہشت گردی کا استعمال کیا: بھارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//(ویب ڈیسک)
بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی چھاپ دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر ہے اور ملک کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بھارت کے خلاف سرحد پار دہشت گردی’ناگزیر طور پر نتائج کو دعوت دے گی‘‘۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن میں فرسٹ سکریٹری ‘بھاویکا منگلانندن نے ہندوستان کو جواب دینے کا حق پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ، منشیات کی تجارت اور بین الاقوامی جرائم کیلئے عالمی شہرت رکھنے والے فوج کے ذریعہ چلائے جانے والے ملک نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر حملہ کرنے کی جرات کی ہے۔انہوں نے کہا’’اس اسمبلی نے افسوس ناک طور پر آج صبح ایک مذاق دیکھا‘‘۔
منگلانندن نے کہا کہ جیسا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے سرحد پار دہشت گردی کو اپنے ہمسایوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
فرسٹ سیکریٹری نے۲۰۰۱کے بھارتی پارلیمنٹ حملے اور۲۶/۱۱کے ممبئی دہشت گرد انہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’پاکستان نے ہماری پارلیمنٹ، ہمارے مالی دارالحکومت ممبئی، بازاروں اور زیارت کے راستوں پر حملہ کیا ہے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’فہرست طویل ہے۔ایسے ملک کا کہیں بھی تشدد کے بارے میں بات کرنا بدترین منافقت ہے‘‘۔
اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم‘ شہباز شریف نے توقع کے مطابق مسئلہ کشمیر اٹھایا اور کہا کہ پائیدار امن کے حصول کیلئے بھارت کو آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کو واپس لینا چاہیے اور اس مسئلے کے پرامن حل کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے باہمی تزویراتی تحمل کے نظام کے لیے پاکستان کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
’تزویراتی تحمل کی کچھ تجویز‘ کے جواب میں ہندوستان نے زور دے کر کہا ’’دہشت گردی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے۔ درحقیقت پاکستان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بھارت کے خلاف سرحد پار دہشت گردی لازمی طور پر نتائج کو دعوت دے گی‘‘۔
بین الاقوامی برادری کو یاد دلاتے ہوئے کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس نے طویل عرصے سے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی میزبانی کی ہے، منگلانندن نے کہا کہ پاکستان کی چھاپ دنیا بھر میں دہشت گردی کے بہت سے واقعات پرہے‘‘۔
فرسٹ سیکریٹری نے کہا’’شاید اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کے وزیر اعظم اس مقدس ہال میں تقریر کریں گے۔ پھر بھی ہمیں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کے الفاظ ہم سب کے لئے کتنے ناقابل قبول ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان مزید جھوٹ کے ذریعے سچ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ تکرار سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔
بھارت نے زور دے کر کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تاریخ رکھنے والے ملک کے لیے سیاسی انتخابات کے بارے میں بات کرنا اور بھی غیر معمولی بات ہے، وہ بھی جمہوریت میں۔
نوجوان بھارتی سفارتکار نے کہا ’’اصل حقیقت یہ ہے کہ پاکستان ہماری سرزمین کا لالچ کرتا ہے اور درحقیقت اس نے جموں و کشمیر میں انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے مسلسل دہشت گردی کا استعمال کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک قوم جس نے۱۹۷۱ میں نسل کشی کی تھی اور جو آج بھی اپنی اقلیتوں پر مسلسل ظلم و ستم کرتی ہے وہ عدم رواداری اور فوبیا کے بارے میں بات کرنے کی ہمت کرتی ہے۔ دنیا خود دیکھ سکتی ہے کہ پاکستان اصل میں کیا ہے۔
ایک پاکستانی سفارت کار نے منگلانندن کو جواب دینے کے حق کے ساتھ جواب دیا۔
بھارت کے دعووں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح طور پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔
ہر سال توقع کے مطابق پاکستانی رہنما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اپنی تقاریر میں جموں و کشمیر کا حوالہ دیتے ہیں اور بھارت اپنے نوجوان سفارتکاروں کو اسلام آباد کے بیانات کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے میدان میں اتارتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران ہرصورت لبنان کا ساتھ دے گا: ایرانی وزیر خارجہ

Next Post

’جموںکشمیر کو یو ٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عارضی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
جموں کشمیر میں پہلی بار بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت ہوگی:مودی

’جموںکشمیر کو یو ٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عارضی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.