جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کے پاس تین خاندانوں کی تنقید کرنے کے سواکچھ بھی نہیں ہے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-20
in اہم ترین
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس جموں کشمیر میں تین سیاسی خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔
عمر نے ساتھ ہی کہا کہ ان کے پاس گذشتہ پانچ برسوں سے لوگوں کو دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو وسطی ضلع بڈگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وزیر اعظم کے سرینگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو نشانہ بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’ہم بی جے پی سے اور کیا امید رکھ سکتے ہیں وہ کسی دوسری چیز کے بارے میں بات نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس گذشتہ پانچ برسوں سے لوگوں کو دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ‘‘۔
عمر کا کہنا تھا’’مجھے معلوم نہیں ہے کہ وزیر اعظم نے سرینگر میں کیا کہا لیکن میں یہ سکتا ہوں کہ انہوں نے تین خاندانوں کے خلاف بولا ہوگا‘‘۔
این سی نائب صدرنے کہا’’انہوں نے اس چیز پر بات نہیں کی ہوگی کہ گذشتہ پانچ سال کس طرح ضائع کئے گئے اور جموں میں کس طرح دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورلوگ کس قدر ناراض ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’بی جے پی کے پاس جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیچنے کے لئے اور کچھ بھی نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ ڈالے جس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں این سی نائب صدر نے کہا’’مجھے یاد نہیں ہے کہ وزیر اعظم نے کب پارلیمنٹ میں کسی سوال کا جواب دیا ہے ، میں نے آپ کو پارلیمنٹ میں کبھی کسی سوال کا جواب دیتے ہوئے نہیں سنا‘‘۔
عمر نے کہا’’ہم وہ لوگ ہیں جو منتخب ہونے کے بعد ہر سوال کا جواب دیتے ہیں ہم کہیں چھپتے نہیں ہیں‘‘۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ایک بیان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’خواجہ آصف کون ہیں ،پاکستان کا ہمارے ساتھ کیا تعلق ہے ، ہم پاکستان کا حصہ نہیں ہیں، انہیں اپنے معاملات پر کام کرنا چاہئے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’پاکستان کو ہمارے الیکشن میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ‘ وہ اپنی جمہوریت کے تحفظ کیلئے کام کریں،ہم اپنے جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کو جموں کشمیر میں اپنا ایجنڈا چلانے نہیں دیں گے۔۔ کانگریس اور این سی بے نقاب ہوگئیں جب پاکستانی وزیر نے۳۷۰ پر ان کی حمایت کی

Next Post

محمد شفیع پنڈت کا انتقال‘ وزیر اعظم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
محمد شفیع پنڈت کا انتقال‘ وزیر اعظم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت

محمد شفیع پنڈت کا انتقال‘ وزیر اعظم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.