دبئی//سری لنکا مینزکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دونتھ ویلالاگے اور ہرشیتھا سماراویکرما کو خواتین کے زمرے میں بہترین کارکردگی کے لیے اگست کے مہینے کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو سری لنکا کے دونتھ ویلالاگے اور ہرشیتھا سماراویکرما کو اگست کے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر ویلالاگے نے جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب خواتین کے زمرے میں ہرشیتا نے آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ اور گیبی لوئس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
آل راؤنڈرویلالاگے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں 67 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور بولنگ میں روہت شرما اور شبمن گل کا وکٹ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے میچ میں 39 رنز بنائے اور سیریز کے تیسرے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اس سیریز میں 108 رنز بنائے اور مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔