جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی کی چناوی ریلی میں لوگوں کا سیلاب امڑ آیا، بھیڑ کا یہ عالم تھا کہ ڈوڈہ کے اسٹیڈیم کے باہر تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈوڈہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں چناوی ریلی سے خطاب کیا۔ریلی میں لوگوں کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر بھی لوگ موجود تھے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے کہا ’’مودی جی کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ چناوی ریلی میں لوگوں کی شرکت سے یہ عیاں ہو رہا ہے کہ جموں وکشمیر میں اس وقت بھاجپا کی لہر چل رہی ہے ۔
رینانے مزید بتایا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس بار بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
رینا نے مزید بتایا کہ جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر صوبے میں بھی اس بار کنول کا پھول کھلے گا ۔