نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ 13 ستمبر کو راجستھان کے دورے پرجائیں گے اور اجمیر میں راجستھان سینٹرل یونیورسٹی میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکڑ کے ساتھ 13 ستمبر کو راجستھان کے اجمیر، کھرنال اور سورسورا کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے ۔
نائب صدر جمہوریہ اجمیر کی سینٹرل یونیورسٹی آف راجستھان میں منعقدہ تقریب کی بطور مہمان خصوصی صدارت کریں گے ۔ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ تیجا دشمی کے موقع پر کھرنال (ناگور) اور سورسورا (اجمیر) میں ویر تیجا جی مندروں کا بھی دورہ کریں گے ۔