راولپنڈی//حسن محمود اور ناہید رانا کی عمدہ گیند بازی اور پھر ذاکر حسن (40)، نجم الحسن شانتو (38) اور مومن الحق (34) کی جدوجہد سے پر اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے منگل کے روز پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کردو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں کل کے اسکور 42 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ابھی ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچا تھا کہ میر حمزہ نے ذاکر حسن (40) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد شادمان اسلام (24) خرم شہزاد کا شکار بنے۔ مومن الحق کے ساتھ مل کر کپتان نجم الحسن شانتونے اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت ہوئی۔ آغا سلمان نے نجم الحسن شانتو (38) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے باوجود بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ مومن الحق (34) رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ مشفق الرحیم (22) اور شکیب الحسن (17) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش نے 56 اوورز میں 185 رنز بنائے اور میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔