ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حرام سے حلال: جماعت اسلامی کے سابق ارکان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

جنوبی کشمیر سے چار نے کاغذات نامزدگی داخل کئے /’ موجودہ سیاسی منظر نامے میں جماعت اسلامی کا رول ہے ـ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
کالعدم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے چار سابق ارکان نے آزاد امیدواروں کے طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے منگل کو کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس پر لگائی گئی پابندی کی وجہ سے جماعت اسلامی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی، لیکن اس نے پابندی ہٹائے جانے کی صورت میں لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابات میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
جماعت اسلامی نے۱۹۸۷کے بعد کسی بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور ۱۹۹۳سے ۲۰۰۳ تک علیحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کا حصہ رہی ہے جس نے انتخابی بائیکاٹ کی وکالت کی تھی۔
جماعت اسلامی کے سابق امیر طلعت مجید نے پلوامہ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مجید نے کہا کہ۲۰۰۸ کے بعد سے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر غور کرنے کے بعد، انہوں نے ماضی کی کچھ ’سختیوں‘ کو چھوڑنے کی ضرورت محسوس کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی منظر نامے کے پیش نظر میں نے محسوس کیا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سیاسی عمل میں حصہ لیں۔ ’’میں ۲۰۱۴ سے بہت کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہوں اور میں آج بھی اس ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہوں‘‘۔
مجید نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں جماعت اور حریت کانفرنس جیسی تنظیموں کا کردار ہے۔انہوں نے کہا ’’ جب ہم کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم عالمی سطح پر صورتحال کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔ کشمیری ہونے کے ناطے ہمیں حال میں رہنا چاہیے اور بہتر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے‘‘۔
جماعت کے ایک اور سابق رہنما سیار احمد ریشی بھی کولگام اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ریشی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔ان کاکہنا تھا’’یہ اللہ پر منحصر ہے کہ وہ کسی شخص کو برکت دے یا اسے ذلیل کرے۔ لیکن میں لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’ہم اصلاحات کے لئے ایک تاریخی تحریک شروع کریں گے‘‘۔
ریشی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کو کھیلوں سے متعارف کروا کر تشدد سے دور رکھا گیا ہے، کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔
ان کاکہنا تھا’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نوجوانوں کو بلے دیئے گئے ہیں لیکن اس سے ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ بے روزگاری ہے اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ عمر رسیدہ افراد کو صرف ہزار دو ہزار روپے تک کی معمولی بڑھاپے کی پنشن کے لیے ادھر ادھر بھاگنا پڑتا ہے۔ ہم سماجی انصاف کے لئے کام کریں گے‘‘۔
جموں و کشمیر میں ۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابات جو۱۰ سال میں پہلی بار ہو رہے ہیں کے پہلے مرحلے کی پولنگ ۱۸ ستمبر، اس کے بعد ۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی ۴؍ اکتوبر کو کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو رہائی ‘ لیکن رہا نہیں ہوں گے

Next Post

پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

پہلا مرحلہ:۲۷۹نامزدگیاں داخل۔۔۔پانپور‘ بھدرواہ ‘ ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ۱۶؍اُمید وار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.