منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

این سی کانگریس گٹھ جوڑ اور بی جے پی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-08-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ جب لوگ … جموں کشمیر کے لوگ پولنگ مراکز کا رخ کریں گے تو…تو وہ کس کے حق میں اپنا ووٹ دیں گے ۔ ہم یہ نہیں جانتے ہیں ۔ یقینا لوگوں کیلئے اس بات کا فیصلہ کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہو گا جتناہم سمجھتے ہیں … ایک طرف بی جے پی اور اس کی اے ‘بی ‘ سی ٹیمیں ہیں… دوسری جانب پی ڈی پی‘ این سی اور کانگریس ہے… یوں سمجھ لیجئے یہ ایک انار اور دو بیمار والا معاملہ ہے…یہاں انار یقینا ایک ہے ‘ لیکن بیمار صرف دو نہیں ہیں‘ کئی ایک ہیں…اس لئے صاحب ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ… کہ لوگ کس کے حق میں فیصلہ کریں گے… ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ این سی اور کانگریس کا گٹھ جوڑ لوگوں کو اپنی اور کھینچنے میں کامیاب ہو جائیگا یا نہیں… اس میں کشش ضرور ہے… اور سو فیصد ہے‘ لیکن صاحب پھر بھی ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن…لیکن ہاں اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو…تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ یہ اتحاد … این سی اور کانگریس کا اتحاد ووٹ حاصل کرنے میںکامیاب ہو گا یا نہیں لیکن یہ بی جے پی کو پریشان کرنے میں ضرور کامیاب ہوا ہے… اور ہم یہ حلفاً کہتے ہیں ۔ بی جے پی اور اس کی قیادت بشمول وزیر داخلہ ‘ امیت بھائی شاہ کی طرف سے جوردعمل… شدید ردعمل آرہا ہے وہ اگر کسی بات کی چغلی کھا رہا ہے تو… تو اس ایک بات کی کہ… کہ بی جے پی یقینا اس تحاد سے ڈر گئی ہے… وہ خوفزدہ ہو گئی ہے… ورنہ اس اتحاد کے بارے میں بی جے پی جوکچھ بھی کہہ رہی ہے… نہیں کہتی ‘ بالکل بھی نہیں کہتی … اور اس لئے نہیں کہتی کیونکہ وہ جو کہہ رہی ہے اس کی کوئی منطق ‘ کوئی دلیل نہیںہے… اس لئے نہیں ہے کیونکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد…’ناپاک‘اتحاد اقتدار حاصل کرنے کیلئے کیا گیاہے…یقینا اس اتحاد کا مقصد حکومت… جموںکشمیر میں حکومت بنانا ہے… کیا بی جے پی جو اتحاد بنا تی ہے اس کا مقصد اپوزیشن میں بیٹھنا ہو تا ہے؟یقینا نہیں ہوتا ہے… الیکشن لڑے ہی اس لئے جاتے ہیں تاکہ جیت حاصل کرکے حکومت بنائی جائے … بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے نہیں بلکہ حکومت بنانے کیلئے لڑ رہی ہے… اس نے بھی۲۰۱۴ میں پی ڈی پی سے حکومت بنانے کیلئے اتحاد کیا تھا… اتحاد سے پہلے مودی جی اور امیت بھائی شاہ پی ڈی پی کے بارے میں کہا کہتے ہیں وہ سب جانتے ہیں… لیکن پھر اقتدار کیلئے اسی سے اتحا د بھی کیا ۔ اگر این سی اور کانگریس نے بھی کیا تو… تو کیا برا کیا ؟ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی 60 سیٹوں سے الیکشن لڑے گی: الطاف بخاری

Next Post

شاہین آفریدی اور اہلیہ انشا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

شاہین آفریدی اور اہلیہ انشا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.