ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۸؍اضلاع کے ۲۴؍اسمبلی حلقوں میں ۱۸ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیںگے

کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ ۲۷؍اگست ہے:سی سی آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-21
in اہم ترین
A A
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے منگل کے روز۱۸ستمبر سے شروع ہونے والے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع کی۲۴؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ ہوگی جبکہ باقی۶۶؍اسمبلی نشستوں کی پولنگ دوسرے اور تیسرے مرحلوں میں ۲۵ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔
پہلے مرحلے میں کشمیر صوبے میں۱۶نشستوں پامپور، ترال، پلوامہ، راجپورہ،زینہ پورہ، شوپیاں، دمہال ہانجی پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)،اننت ناگ (ویسٹ)،اننت ناگ، سری گفوارہ، بجبہاڑہ، شانگس، اننت ناگ (ایسٹ)، پہلگام جبکہ جموں میں اندر وال، کشتواڑ، پڈر،ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ (ویسٹ) رام بن اور بانہال نشستوں کی پولنگ ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوارں کیلئے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی آخری تاریخ ۲۷؍اگست ہے جبکہ ۲۸؍اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور۳۰؍اگست کاغذات نامزدگی واپس نکالنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
اسمبلی نشستوں کیلئے پولنگ صبح کے۷بجے سے شروع ہو کر شام کے۶بجے اختتام پذیر ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں ۲۶نشستوں کیلئے۲۵ ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور تیسرے اور آخری مرحلے میں ۴۰نشستوں کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
آخری بار۲۰۱۴ میںانتخابات ہوئے تھے تاہم اب ۱۰ سال بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ ۲۰۱۴ میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے مخلوط حکومت بنائی جو ۱۹جون ۲۰۱۸ تک جاری رہی جب بی جے پی نے پی ڈی پی کی حمایت واپس لے لی جبکہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ تھیں۔
جموں و کشمیر کو گورنر کے زیر انتظام صدر راج کے تحت رکھا گیا۔ ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو، بی جے پی حکومت نے آرٹیکل۳۷۰ کو ختم کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ تب سے یو ٹی ایک ایل جی اور اس کے اکیلے مشیر کے زیر انتظام ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ظفر اقبال منہاس اپنی پارٹی سے مستعفی‘عبدلحق خان کی دو سال بعد پی ڈی پی میں گھر واپسی

Next Post

۲۳؍اگست سے دن کے درجہ حرارت پھر بڑھ جائیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

۲۳؍اگست سے دن کے درجہ حرارت پھر بڑھ جائیگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.