نئی دہلی//کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں پر مظالم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہاں جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے ۔
محترمہ وڈرا نے کہاکہ[؟]پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں پر مسلسل حملوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں مذہب، ذات پات، زبان یا شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک، تشدد اور حملے ناقابل قبول ہیں۔’’
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور کہا کہ ‘‘ہمیں امید ہے کہ بنگلہ دیش میں جلد ہی حالات معمول پر آ جائیں گے اور وہاں کی نو منتخب حکومت ہندو، عیسائی اور بدھ مذہب کے ماننے والوں کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنائے گی۔’’