پیرس// ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
نیرج نے مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے بعد کہاکہ "یہ ایک اچھا تھرو تھا لیکن میں آج اپنی کارکردگی سے اتنا خوش نہیں ہوں۔” میری تکنیک اور رن وے اتنا اچھا نہیں تھا۔ صرف ایک تھرو (میں کامیاب رہا)، باقی میں نے فاول کیا۔دوسری تھرو کے لیے مجھے اپنے آپ پر یقین تھا کہ میں اس حد تک بھی پھینک سکتا ہوں۔ لیکن یہ اتنا اچھا نہیں چلا۔
انھوں نے کہاکہ پچھلے دو یا تین سال میرے لیے اتنے اچھے نہیں تھے۔ میں ہمیشہ زخمی ہوا ہوں۔ میں نے بہت محنت کی لیکن مجھے اپنی چوٹ سے دور رہنا اور اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے جمعرات کو پیرس اولمپکس 2024 میں 89.45 میٹر کی کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ ان کے کیریئر کا اب تک کا دوسرا بہترین تھرو تھا۔
چوپڑا کو پہلی بار کسی سینئر بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شکست دی۔ ارشد نے 92.97 میٹر کا بڑا تھرو پھینک کر ٹائٹل جیتا اور اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔