سرینگر/29جولائی
شمالی کشمیر کے شیر کالونی سوپور میں ہوئے ایک پر اسرار دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر سوپور کے شیر کالونی علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدگان میں سے تین کی شناخت نذیر احمد ندرو ساکن شیر کالونی ، اعظم اشرف میر ساکن شیر کالونی اور عادل رشید بٹ کے بطورہوئی ہے ۔
دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔