منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

روح اللہ کا لوک سبھا میں جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-29
in تازہ تریں
A A
لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہیں، انجینئر رشید کو اب رہا کیا جانا چاہئے : آغا روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

نئی دہلی/۲۹جولائی
نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔
لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مہدی نے کہا کہ صرف ایک مہینہ باقی ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لئے کوئی عمل شروع نہیں کیا گیا ہے۔
مہدی نے کہا”میں یہاں انتخابات کی بھیک مانگنے نہیں آیا ہوں۔ سپریم کورٹ نے اس حکومت کو ہدایت دی تھی کہ ستمبر تک ایک جمہوری حکومت تشکیل دی جائے۔ صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے اور ابھی تک انتخابات کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا ہے۔میں درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کی روح کےلئے انہیں ہدایت دیں کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے اور انتخابات کرائے جائیں“۔
گزشتہ دسمبر میں سپریم کورٹ نے سابق ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا اور ریاست کا درجہ جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اس نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات 30 ستمبر 2024 تک ہونے چاہئیں۔
مارچ میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ کروانا لاجسٹک اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عملی نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں جب بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے تو اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوگا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں پر اسرار دھماکہ چار افراد ہلاک

Next Post

اس کااستعمال روک لیجئے !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اس کااستعمال روک لیجئے !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.