دمبولا// ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پہنچی ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی خواتین ٹیم اتوار کو میزبان سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کا مقصد جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں بار اس باوقار ٹرافی کو گھر لانا ہوگا۔
روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے والی ہندوستانی ٹیم مسلسل جیت کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہرمن پریت کی فوج نے اب تک پاکستان کو سات وکٹوں، یو اے ای کو 78 رنز اور نیپال کو 82 رنز سے شکست دی ہے جب کہ سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اسمرتی مندھانا اور شفالی ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو تیز آغاز فراہم کیا ہے، جب کہ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کی جیت کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ دیپتی نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نو وکٹ لیے ہیں جب کہ رینوکا کے کھاتے میں اب تک سات وکٹ آئے ہیں۔
بیٹنگ میں کپتان ہرمن پریت کور اور جمائمہ روڈریگس کو اب تک ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں ملا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو کل کے میچ میں سری لنکا کے خلاف محتاط رہنا ہوگا۔ میزبان ٹیم ہونے کے ناطے اسے تماشائیوں کی بے پناہ حمایت حاصل ہوگی جب کہ اکیلے دم پر میچ جیتانے والی چماری اٹاپٹو کی شاندار فارم ہندوستان کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ سری لنکن کپتان نے موجودہ ٹورنامنٹ میں اب تک 243 رنز بنائے ہیں۔
ٹیم مندرجہ ذیل ہے:
ہندوستان: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، دیپتی شرما، جمیما روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، اوما چھتری (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیملتا، آشا شوبھنا، رادھا یادو، شریانکا پاٹل، سجنا سجیون۔
سری لنکا: چماری اٹاپٹو (کپتان)، انوشکا سنجیونی، ہرشیتھا سماراویکرما، ہاسینی پریرا، اما کنچنا، اودیشیکا پربودانی، ویشامی گوناراتھنے، کاویہ کاوندی، انوشی پریادرشنی، سوگندھیکا کماری، اچینی کلسوریا، کویشا دلہاری، نیلاکشی ڈی سلوا، سچنی نسانسالا، ششینی جمہانی