اننت ناگ/ 27 جولائی
اننت ناگ،کوکرناگ روٹ پر ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار اور پانچ بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔
سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کوکرناگ ‘سہیل احمد لون نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی‘کے این او‘ کوبتایا کہ آراشن ڈکسم کے قریب ایک حادثے میں ایک پولیس اہلکار، پانچ بچوں اور دو خواتین کی موت ہو گئی۔
لون نے کہا کہ جس گاڑی میں وہ سفر کر رہے تھے وہ مدوا کشتواڑ سے آ رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکر ناگ میں ہلاک شدگان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔