منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایم ایس پی قانون بنانے سے حکومت کا انکار کسانوں کے ساتھ دھوکہ : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-27
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//کانگریس نے کہا کہ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے پارلیمنٹ میں کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) قانون نہ بنانے کا اعلان کردیا ہے اور یہ کسانوں کے ساتھ مودی حکومت کی بڑی دھوکہ دہی ہے ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے لیے ایم ایس پی قانون نہیں بنا رہی ہے اور مسٹر چوہان نے اس کا واضح طور پر پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے اسے بی جے پی کی کسان مخالف ذہنیت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ذہنیت آج ایوان میں اس وقت دیکھنے میں آئی جب وزیر زراعت نے کسانوں کے لیے ایم ایس پی قانون بنانے سے صاف انکار کردیا۔ یہ وہی وزیر زراعت ہیں جنہوں نے مندرسور میں کسانوں کے خون سے ہولی کھیلی تھی۔
کانگریس لیڈر نے آج کا دن کسانوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے کسانوں کے لیے ایم ایس پی قانون بنانے سے صاف انکار کر کے ملک کے خوراک فراہم کرنے والوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور جس نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے حقوق کے لئے سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک لڑے گی اور انہیں ان کے حقوق دلائے گی۔
انہوں نے کہا، "آج کسانوں کے لیے سیاہ دن ہے کیونکہ حکومت نے ایم ایس پی قانون بنانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ آج پارلیمنٹ میں کسانوں اور مزدوروں کو دھوکہ ہوا ہے ۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آج کا دن یوم سیاہ ہے ۔ وزیر زراعت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسانوں کے لیے ایم ایس پی قانون نہیں بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی آمدنی بڑھانے کی بات کہی تھی۔ حکومت نے کسانوں کے لیے جو کمیٹی بنائی تھی اس نے دو سال میں کچھ نہیں کیا۔ کسان اس حکومت کو معاف نہیں کریں گے ۔
وزیر اعظم کی اگنی ویر یوجنا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 18 سال کی عمر میں فوج میں شامل ہونے والا فوجی چار سال میں فوج سے باہر ہو جائے گا اور 22 سال کے نوجوان کو فوج میں شامل ہونے کے قابل نہیں سمجھ کر اسے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا تو پھر کیسے ملک کی فوج جوان ہوسکتی ہے ۔
بجٹ میں دفاعی مختص سے متعلق سوال پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں کمی کرکے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن حکومت جواب دینے کے بجائے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کر رہی ہے ۔ بجٹ 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کردیا گیا ہے جو ملکی دفاع سے کھلواڑ ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت شاہ کمیشن کی رپورٹ کی ایک کاپی ایوان میں پیش کرے : دھنکھڑ

Next Post

بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں : حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں : حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.