لکھنؤ// اترپردیش حکومت نے 10 انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) افسران کا تبادلہ کیا ہے ۔ جن میں 6 ایس پی شامل ہیں۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ایٹہ کے ایس پی راجیش کمار سنگھ کو کانپور شہر کا پولیس کمشنریٹ کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے ۔ وارانسی پولیس کمشنریٹ کے ڈی سی پی شیام نارائن سنگھ کو ایٹہ کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ ٹریننگ اینڈسیکورٹی کے ایس پی گورو بنشوال کو وارانسی پولیس کمشنریٹ کا ڈی سی پی بنایا گیا ہے ۔ شامل کے ایس پی ابھیشیک کو بجنور بھیجا گیا ہے ۔
بجنور کے ایس پی نیرج کار جادون کو ہردوئی بھیجا گیا ہے ۔ جالون کے ایس پی اعراض راجا کو غازی پور بھیجا گی اہے ۔ کانپور کمشنریٹ کے ڈی سی پی رام سیوک گوتم کو شامل ضلع کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے ۔ ہردوئی کے ایس پی کیشو چند گوسوامی کو لکھنؤ میں خفیہ ڈپارٹمنٹ بھیجا گیا ہے ۔ ایس پی غازی پور ڈاکٹر اوم ویر سنگھ کو ڈی سی پی لکھنؤ کمشنریٹ بنایا گیا یہے ۔ ڈی سی پی ڈاکٹر درگیش کمار کو جالون کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے ۔