جموں//
جموں میں عسکریت پسندوں کے مہلک حملے میں ایک جے سی او سمیت چار جوانوں کی ہلاکت اور چھ دیگر کے زخمی ہونے کے چند گھنٹوں بعد فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایلیٹ پیرا گروپوں کو وہاں پہنچایا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی‘ جی این ایس کو بتایا کہ ایلیٹ فوجیوں کے گروپ کو علاقے کے قریب منڈلی سیکٹر میں اتارا گیا جہاں عسکریت پسندوں نے فوج کے گشتی دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک جے سی او سمیت چار فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے جن کا علاج جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد پولیس اور فوج کی نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔