نئی دہلی///
محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے شری امرناتھ جی یاترا۲۰۲۴پر جانے والے یاتریوں کو بلا تعطل موبائل کنکٹوٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔
محکمہ نے ایئرٹیل، بی ایس این ایل اور ریلائنس جیو سمیت بڑے ٹیلی کام سروسز پرووائیڈرز (ٹی ایس پی) کے ساتھ مل کر سفری راستوں پر بلاتعطل کنکٹویٹی فراہم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے کل۸۲سائٹس (ایئرٹیل، جیو اور بی ایس این ایل) کو فعال کیا جائے گا۔
سفری راستوں کے ساتھ کل۳۱نئی سائٹیں قائم کی گئی ہیں، جس سے۲۰۲۴میں کل تعداد۸۲ہو گئی جو۲۰۲۳میں۵۱تھی۔ اس کا مقصد عقیدت مندوں اور عوام کو بلا تعطل موبائل کنکٹویٹی فراہم کرنا ہے ۔
لکھن پور سے قاضی گنڈ اور قاضی گنڈ سے پہلگام اور بالٹا ل تک مختلف مقامات پر زائرین اور عوام کے لیے ۲جی،۳جی اور۴جی ٹیکنالوجی مکمل طور پر دستیاب کرائی گئی ہے اور کئی مقامات پر۵جی ٹیکنالوجی بھی دستیاب کرائی گئی ہے ۔
دیگر مقامات کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے کئی مقامات پر سم کی تقسیم کے مراکز بھی کھولے گئے ہیں۔