لاہور // اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ ہفتے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ایونٹ کا 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیا میں یکم مارچ کو پاک بھارت میچ اور بھارت کے تمام گروپ میچز لاہور میں ہونے کا پہلے سے ہی رپورٹ ہو چکا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے اعلان سے پہلے اب چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔